انٹرنیشنل

امریکی کمپنی ائیر بی این بی نے 20 ہزار افغان مہاجرین کا خرچہ اٹھا لیا

وقت ضائع کرنیکی کوئی گنجائش نہیں ہے، امید ہیکہ دیگر کاروباری ادارے بھی اس موقع پر آگے آئیں گے

دنیا بھر میں سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے عارضی رہائش فراہم کرنے والی آن لائن امریکی کمپنی ائیر بی این بی(Airbnb) نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو مفت رہائش فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو برائن چیسکی نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد وقت کے سب سے بڑے انسانی بحران میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس وقت ہمیں ان لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ برائن چیسکی کا کہنا تھا کہ وقت ضائع کرنیکی کوئی گنجائش نہیں ہے، امید ہیکہ دیگر کاروباری ادارے بھی اس موقع پر آگے آئیں گے۔ ائیر بی این بی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ ایسے وقت جب ہزاروں افغان شہری دیگر ممالک میں دوبارہ سے اپنی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں تو انہیں سب سے پہلے رہائش کے مسئلے کا ہی سامنا ہوگا، اس لیے مجھے امید ہیکہ 20 ہزار افغان شہریوں کے لیے دنیا بھر میں ائیر بی این بی کمیونٹی نا صرف ان کا پرجوش استقبال کرے گی بلکہ انہیں نئی زندگی کی شروعات میں عارضی طور پر ایک محفوظ رہائش مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے 20 ہزار افراد کو مفت عارضی رہائش فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، اس کے لیے میزبانوں کو کمپنی ادائیگی کرے گی تاہم یہ سب ان کی مہربانی اور سخاوت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.