انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغان مسئلہ، آئندہ الیکشن میں امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ کیا ہوگا؟امریکی ماہرین نے رپورٹ میں خبردار کر دیا

افغانستان میں بھارت کی جانب سے تین ارب ڈالر سے زائد کی گئی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خدشہ نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں

افغان مسئلہ، آئندہ الیکشن میں امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ کیا ہوگا؟امریکی ماہرین نے رپورٹ میں خبردار کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مسئلہ اگلے الیکشن میں جوبائیڈن اور نریندر مودی کو ناکام کر سکتا ہے۔افغانستان میں بھارت کی جانب سے تین ارب ڈالر سے زائد کی گئی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خدشہ نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔واشنگٹن میں عام تاثر یہی ہے کہ افغانستان کا ایشو آئندہ الیکشن میں صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کے لیے سیاسی موت کا پیغام بن سکتا ہے۔ بھارت نے اپنے تمام انڈے غنی حکومت کی ٹوکری میں ڈال کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری۔پاکستان ہر معاملے میں کامیاب رہا۔اس کی فارن پالیسی کے سب معترف ہیں۔بڑی طاقتیں ایک بار پھر پاکستان سے درخواستیں کر رہی ہیں کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے ان کے شہریوں کو باحفاظت نکالنے میں ان کی مدد کی جائے۔ سٹریٹیجک سٹڈیز کے پروفیسر جانسن جونز کے مطابق معدنیات سے مالا افغانستان پاکستان اور چین کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.