انٹرنیشنل

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل تیز، امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ کابل سے روانہ

اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے: طالبان

افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کو مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس میں عمل تیزی آئی ہے جبکہ سینکڑوں امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ بھی کابل سے روانہ ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں امریکی فوجی افغان دارالحکومت پہنچے تھے۔ طالبان کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ 31 اگست تک امریکا اور برطانیہ اپنا انخلا مکمل کریں اور اگر 31 اگست کے بعد بھی امریکی فوجی موجود رہتے ہیں تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ اب غیرملکی افواج نے انخلا تیز کردیا ہے اور سیکڑوں امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ بھی کابل سے روانہ ہوگیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی امریکی فوجیوں کی روانگی کی تصدیق کی اور کہا کہ فوجی دستے کے جانے سے افغانستان میں امریکی مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.