انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-21 راجستھان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا مگ-21 طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے میدانی علاقے میں جھونپڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر مامور تھا تاہم فنی خرابیوں کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جب کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔

ترجمان بھارتی فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.