انٹرنیشنل

طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان امن معاہدہ طے

افغانستان کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول طالبان کرنے کے بعد اب طالبان اور  شمالی اتحاد کے درمیان امن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ’چاری کر‘ کے علاقے میں ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ طالبان اور  شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر  بات چیت جاری ہے،  فریقین تفصیلات طے کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، انہوں نے شمالی اتحاد کے سابق اہم کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ اور  وادی کی اہم چوٹیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.