انٹرنیشنل

تنزانیہ: فرانسیسی سفارت خانہ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک، 6 زخمی

تنزانیہ کے دارلحکومت دارالسلام میں فرانسیسی سفارت خانہ پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ  کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

بندوق بردار شخص  نے فرانسیسی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔بندوق بردار شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.