انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

اسلام میں موسیقی حرام، عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی، خواتین کو سفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی قرار، طالبان نے افغان خواتین پر پابندیاں مزید سخت کر دیں

خواتین کو اسکول، کالجز اور دفاتر میں کام کی اجازت ہو گی، خواتین کو 3 یا اس سے زیادہ دن کے سفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی ہو گا

اسلام میں موسیقی حرام، عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی، خواتین کو سفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی قرار، طالبان نے افغان خواتین پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی ہو گی۔اسلام میں موسیقی حرام ہے۔لیکن اس حوالے سے ہم لوگوں پر دباؤ ڈالنے کی بجائے کوشش کریں گے کہ وہ ایسا نہ کریں۔خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسکول، کالجز اور دفاتر میں کام کی اجازت ہو گی۔ خواتین کو 3 یا اس سے زیادہ دن کے سفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا نقاب اور گھروں میں رہنے والی بات بے بنیاد ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ 20 سال بعد اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ نے نائن الیون کے حملے کیے۔ امریکا نے نائن الیون کو جنگ کے لیے بہانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم مستقبل بنانا چاہتے ہیں اور ماضی کو بھول جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.