انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نا آیا تو …………؟ طالبان کی مودی سرکار کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

طالبان حکومت نہیں چلا سکتے ہیں، بھارتی وزیراعظم، بھارت کو جلد طالبان کی حکومت چلانے کی قابلیت کا علم ہوجائے گا، طالبان

بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز نا آیا تو …………؟ طالبان کی مودی سرکار کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جلد طالبان کی حکومت چلانے کی قابلیت کا علم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے تاہم طالبان رہنما نے اس پر سخت ردعمل دیا۔

شہاب الدین دلاور نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے انہوں نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.