انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان نے افغان خواتین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، شعبہ صحت سے وابستہ خواتین کو واپس ڈیوٹیز پر آنے کی اپیل، خواتین کے کاموں میں رکاوٹ ختم کرنیکا اعلان

وزارت صحت سے منسلک تمام خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائیں

طالبان نے افغان خواتین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، شعبہ صحت سے وابستہ خواتین کو واپس ڈیوٹیز پر آنے کی اپیل، خواتین کے کاموں میں رکاوٹ ختم کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شعبہ صحت سے وابستہ خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت سے منسلک تمام خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ طالبان کی جانب سے خواتین کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کررکھا ہے۔ گزشتہ روز بھی کابل ائیرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.