انٹرنیشنل

طالبان سے براہ راست بات چیت جاری ہے، ترک صدر نے واضح کر دیا

ترکی اور طالبان کے درمیان بات چیت کابل ائیرپورٹ پر واقع عارضی ترک سفارت خانے کی عمارت میں ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کر رہی ہے تا کہ تمام معاملات حل کیے جا سکیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکی اور طالبان کے درمیان بات چیت کابل ائیرپورٹ پر واقع عارضی ترک سفارت خانے کی عمارت میں ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔ اس حوالے سے ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ چلانے میں تکنیکی تعاون کے لیے طالبان کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، طالبان کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ترکی کو ائیرپورٹ چلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ترک صدرکا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سنبھالنے کے فیصلے سے پہلے کابل میں امن و امان کی بحالی ضروری ہے،ضرورت پڑی تو دوبارہ بات چیت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.