انٹرنیشنل

ایپل کمپنی کے’سی ای او’ کو 75 کروڑ ڈالرز کا بونس مل گیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک کو 75 کروڑ ڈالرز کا بونس دیا گیا ہے جو امریکی کمپنی  میں ان کی 10 سالہ شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹم کک کو یہ بونس 50 لاکھ ایپل شیئرز کی صورت میں دیا گیا ہے۔ایپل کمپنی کی جانب سے ٹم کک کو دیا گیا بونس 2011 میں نافذ اس ’اسٹاک آپشن پلان‘ کو ظاہر کرتا ہے جب ٹم کک نے ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی موت سے کچھ دیر قبل سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ٹم کک کے سی ای او بننے کے بعد ایپل کمپنی کی مارکیٹ ویلیو آسمان کو چھونے لگی اور آج کمپنی کے اثاثے تقریباً 24 کھرب ڈالرز سے زیادہ ہیں۔

اسٹاک ایوارڈ میں ایپل کی کارکردگی کی بنیاد پر دیے گئے 11 لاکھ شیئرز اور39 لاکھ ٹائم بیسڈ شیئرز  شامل ہیں جو ٹم کک کو بونس کی صورت میں ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.