انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں کشتی کو حادثہ، 21 مسافر جاں بحق

 بنگلہ دیش میں کشتی حادثے میں 21 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

بنگلہ دیش میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔کشتی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا تاہم 21 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 9 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.