انٹرنیشنل

کابل ائیرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ، 2 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک راکٹ حملے میں 2 افراد جاں بحق  اور 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ کےعلاقےمیں راکٹ حملہ ہوا جس میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں تاہم ان کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.