انٹرنیشنل

داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملہ، 4 بچوں سمیت9 افراد جاں بحق

کابل ائیر پورٹ کے قریب امریکی فضائیہ کی جانب سے ایک گاڑی کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پینٹاگون نے ڈرون حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق وہ شہری ہلاکتوں کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد اور خودکش بمبار سوار تھے جو کابل ہوائی اڈے کو قریب ہی نشانہ بنانے کے لئے تیار تھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے میں کتنے داعشی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.