انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان کے خلاف بچھائے گئے جال میں امریکا خود ہی پھنس گیا، امریکا کو افغانستان میں سب سے زیادہ ناکامی کس حکومت میں ہوئی؟ رپورٹ سامنے آگئی

امریکا کو سب سے زیادہ ناکامی غنی حکومت کی وجہ سے دیکھنے کو ملی، امریکی ایما پر جنتی بھی حکومتیں افغانستان میں بنیں وہ سب کرپشن میں ملوث پائی گئیں

طالبان کے خلاف بچھائے گئے جال میں امریکا خود ہی پھنس گیا، امریکا کو افغانستان میں سب سے زیادہ ناکامی کس حکومت میں ہوئی؟ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر جانسن جونز کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کو شکنجے میں لینے کے لیے جو جال بچھایا تھا وہ اس میں خود پھنس گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر تھامس ڈگلزرز کا کہنا تھا کہ طالبان کو دو سال قبل مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان نے امریکا کی درخواست پر اہم کردار ادا کیا تھا۔طالبان امریکا سے بات چیت کرنے کے حق میں نہیں تھے۔طالبان کی شروع سے ہی یہ شرط تھی کہ وہ افغانستان میں کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ وہ خود حکومت بنائیں گے، طالبان اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کو سب سے زیادہ ناکامی غنی حکومت کی وجہ سے دیکھنے کو ملی۔افغان عوام پر ایسی حکومت تھوپی گئی جس کے عوام میں کوئی روٹس نہیں تھے۔20 سالوں میں امریکی ایما پر جنتی بھی حکومتیں افغانستان میں بنیں وہ سب کرپشن کی وارداتوں میں ملوث تھے۔افغانستان میں شکست سے امریکا کا قد اور ساکھ بری طرح متاثر ہوا۔ اب یوکرین، جاپان اور تائیوان کیا سوچیں گے کہ سپر پاور امریکا افغانستان میں شکست کھا کر میدان میں بھاگ گیا ہے۔اب مستقبل میں ان کی سلامتی کی حفاظت کون کرے گا۔پروفیسر مائیکل جے رایٹ کے مطابق بھارتی ایوانوں میں بھی یہ چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ اگر اس کی چین کے ساتھ جنگ شرورع ہوتی ہے تو وہ امریکا پر کتنا بھروسہ کر سکتا۔ کیا امریکا بھارت کی مدد کے لیے چین کے مقابلے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.