انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں پھیلی موذی وباء سے بچاؤ کی ویکسین سب سے زیادہ کس ملک نے لگوائی؟ پہلے نمبر پر آنے والے ملک کی آبادی کتنی ہے؟ رپورٹ منظر عام پر

سنگاپور اپنی 80 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے

دنیا بھر میں پھیلی موذی وباء سے بچاؤ کی ویکسین سب سے زیادہ کس ملک نے لگوائی؟ پہلے نمبر پر آنے والے ملک کی آبادی کتنی ہے؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور اپنی 80 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسین لگا کر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ سنگا پور حکام کے مطابق سنگاپور نے اپنی مجموعی 57 لاکھ افراد پر مشتمل آبادی میں سے 80 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی ہے جبکہ باقی 20 فیصد آبادی کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ سنگاپور کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے 80 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں مکمل ویکسی نیشن کی شرح دنیا کی بلند ترین شرح ہے، دوسرے ممالک جن میں ویکسی نیشن کی شرح زیادہ ہے ان میں متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور چلی شامل ہیں جہاں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.