انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

12 سالہ بچہ راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ سکول تعطیلات کے دوران کتنے کروڑ روپے کما لیے؟ آن لائن پیسہ کمانے سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لندن میں مقیم 12 سالہ بنیامین احمد نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)کمالیے

12 سالہ بچہ راتوں رات کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ سکول تعطیلات کے دوران کتنے کروڑ روپے کما لیے؟ آن لائن پیسہ کمانے سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 12 سال کے بچے کھیل کود یا تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں مگر بنیامین احمد اس عمر میں کروڑ پتی بننے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ لندن میں مقیم 12 سالہ بنیامین احمد نے اپنے اسکول کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کمالیے۔انٹرنیشنل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ non-fungible tokens یا این ایف ٹیز کے کلیکشن کے ذریعے 12 سالہ بچہ اتنی آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔بنیامین نے 5 سال کی عمر میں اپنے والد عمران احمد (جو ویب ڈویلپر ہیں)سے متاثر ہونے کے بعد کمپیوٹر کوڈ کو سیکھنا شروع کیا تھا۔

رواں برس بنیامین نے این ایف ٹیز میں دلچسپی لینا شروع کی اور اپنے آرٹ ورکس کی کلیکشن سیریز کو فروخت کرنا شروع کیا، جس کو اس نے ہزاروں منفرد پکسلیٹڈ وہیلز کی مدد سے تیار کیا تھا۔این ایف ٹیز ایسے ڈیجیٹل اثاثے ہوتے ہیں جو جے پیگز اور ویڈیو کلپس سمیت آرٹ کی دیگر اقسام کی نمائندگی کرتے یں۔ان اثاثوں کی آن لائن خریدوفروخت کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہیے اور بنیادی طور پر یہ ایک سرٹیفکیٹ ہے جو ڈیجیٹل ملکیت کے لیے مختص ہے۔ ان اثاثوں کی ملکیت کی تفصیلات ایک بلاک چین ڈیجیٹل لیجر میں اسٹور کی جاتی ہیں۔بنیامین نے پہلی این ایف ٹی کلیکشن رواں موسم گرما کے شروع میں متعارف کرائی تھی جو مائن کرافٹ یای ہا کے 40 اواتارز ہر مشتمل تھی۔اس کلیکشن کو بنیامین نے خود کوڈ اور ڈیزائن کیا تھا مگر وہ اس وقت فروخت نہیں ہوسکی تھی۔بعد ازاں جون میں اس بچے نے weird وہیلز نامی کلیکشن پر کام شروع کیا تھا جس میں 3350 پکسلیٹڈ وہیلز مختلف رنگوں اور ٹوپیوں کے ساتھ تھی۔

بنیامین نے اس کلیکشن کے لیے کوڈ کو آن لائن ٹیوٹرلز اور ایک گیمنگ ایپ کے ذریعے سیکھا۔اس کلیکشن کو جولائی میں متعارف کرایا گیا اور 9 گھنٹے میں فروخت ہوگئی۔اس موقع پر بنیامین احمد کو 80 ایتھر (بٹ کوائن جیسی ورچوئل کرنسی) سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو 2 لاکھ 55 ہزار ڈالرز کے برابر تھی۔بعد ازاں اس نے مزید 30 ایتھر ری سیلز سے کمائے (ہر ری سیل پر بنیامین کو ڈھائی فیصد رائلٹی ملے گی) اور اب تک ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکا ہے جبکہ اگست کے اختتام تک یہ آمدنی 4 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.