انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، امریکی فوج کا انخلاء ہونے کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا بھی مکمل کنٹرول سنبھال لیا، نماز بھی ادا کی گئی

فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور جابجا بکھرا فوجی سامان، ہینگر، ٹارمک اور ائیرپورٹ کے مختلف حصوں سے کوریج کا سلسلہ جاری

طالبان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، امریکی فوج کا انخلاء ہونے کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا بھی مکمل کنٹرول سنبھال لیا، نماز بھی ادا کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نے کابل ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیاہے۔ میڈیا امریکی انخلا کے بعد پہلی بار کابل ائیرپورٹ کے اندر کے مناظر سامنے لے آیا ہے،فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور جابجا بکھرا فوجی سازو سامان دیکھا جاسکتا ہے۔ ہینگر، ٹارمک اور ائیرپورٹ کے مختلف حصوں سے میڈیا ٹیم کی خصوصی کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حامد کرزئی ائیرپورٹ امریکی فوج کے بے ہنگم اور جلد باز انخلا کی تصویر پیش کر رہا ہے، افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکی فوج نے بیشتر سامان ناکارہ بنا دیا ہے۔ میڈیا کی خصوصی کوریج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان نے ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں نماز بھی ادا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.