انٹرنیشنل

علی گیلانی کے انتقال پر پورے کشمیر میں کرفیو

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر عوام کو احتجاج سے روکنےکیلئے مقبوضہ کشمیر گوانتانامو بے میں تبدیل ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے روکنےکیلئے مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ جاری ہے۔سرینگرحیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ قابض انتظامیہ  نے صحافیوں کے سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ جانے پر پابندی لگادی ہے۔

قابض بھارتی فوج سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی خوفزدہ ہے، بھارتی فوج نے علی گیلانی کی میت چھین کر رات کے اندھیرے میں تدفین کردی،جنازے میں عوام کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ علی گیلانی کے اہلخانہ پر تشدد بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.