انٹرنیشنل

مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد نے مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

طالبان کے جنگجو پنجشیر میں داخل ہوگئے ہیں اور انہوں نے بعض علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

مقامی مسلح گروپ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مخالفین کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مقامی مسلح گروپ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہم نے ان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان کے جنگجو پنجشیر میں داخل ہوگئے ہیں اور انہوں نے بعض علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے افغان صوبے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان کے درمیان لڑائی کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی مخالفین کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے جبکہ احمد مسعود کی سربراہی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والے قومی مزاحمتی پرنٹ افغانستان (این آر ایف اے)کے ترجمان نے بھی طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.