انٹرنیشنل

کابل ایئر پورٹ کھولنے کیلئے قطر طالبان ساتھ مل کر کیا کام کر رہا ہے؟ سب کچھ سامنے آگیا

کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ترکی سے بھی مدد لینے پر غورکررہے ہیں: قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی

کابل ایئر پورٹ کھولنے کے حوالے سے قطر اور طالبان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کیا کام کر رہے ہیں اس حوالے سے سب کچھ سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ قطر طالبان کے ساتھ مل کر جلد ازجلدکابل ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کررہا ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ترکی سے بھی مدد لینے پر غورکررہے ہیں۔ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے ہمراہ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے لیے ہم بہت محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہم جلد ہی اسے چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ کابل ائیرپورٹ سے اندرون ملک پروازیں کل سے شروع کی جائیں گی جب کہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.