انٹرنیشنل

امریکا میں طوفان کی تباہ کاریاں، بارش اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک

امریکا میں طوفان آئیڈا کے باعث ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا کی کئی ریاستیں طوفان آئیڈا کی زد میں ہیں، طوفان کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے سب سے بڑے امریکی شہر نیویارک میں تباہی پھیلادی ہے۔ شدید بارش کےسبب سڑکیں پانی سے بھرگئی ہیں  اور نیویارک شہر دریا کا منظر پیش کررہا ہے،  شہرکی تقریباً تمام زیرزمین چلنے والی ٹرینیں معطل ہیں جب کہ درجنوں پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

نیویارک میں محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہےکہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.