انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تباہی سے بچانے کیلئے برطانوی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، امداد بڑھانے کا فیصلہ، کتنی امداد بڑھائی جائیگی، بڑی خبر آگئی

طالبان نے بہت تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا اس پر دنیا حیران ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں

افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تباہی سے بچانے کیلئے برطانوی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، امداد بڑھانے کا فیصلہ، کتنی امداد بڑھائی جائیگی، بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تباہی سے بچانے کے لئے افغانستان کے لیے امداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ نے افغانستان کے لئے 3 کروڑ پاؤنڈ امداد کی پہلی قسط آج ہی جاری کر دی جائے گی جبکہ ڈومینک راب نے افغانستان سے برطانوی باشندوں کے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہو، پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کرنی چاہیے۔

پاکستان کو رید لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی برطانوی حکام کے ساتھ کورونا کے ٹیکنیکل معاملات پر بات ہو گی، پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ ٹیکنیکل گرانڈ پر لیا جا سکے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے بہت تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا اس پر دنیا حیران ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، امید ہے طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے لیکن طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ابھی قبل ازوقت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.