انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان کی جانب سے نئی افغان حکومت بنانے کا اعلان کیوں اور کب تک مؤخر کیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم اب یہ نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے

طالبان کی جانب سے نئی افغان حکومت بنانے کا اعلان کیوں اور کب تک مؤخر کیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان جمعہ کی نماز کے بعد کیے جانے کا امکان تھا لیکن اب ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جب کہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنایا جائے گا، قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس استانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملا ضعیف کو پاکستان میں دوبارہ سفیر نامزد کیا جا سکتا ہے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ طالبان کی حکومت میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار سمیت دیگر افغان رہنماؤں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.