انٹرنیشنل

طالبان کا بھی پنجشیر پر بھی کنٹرول کا دعویٰ، امر اللہ صالح فرار ہونے میں کامیاب

میڈیا کو طالبان کے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پنجشیر پر قبضے کا طالبان کا دعوی درست نہیں، این آر ایف کے سربراہ

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اب تک ناقابل تسخیر رہنے والی وادی پنجشیر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ امر اللہ صالح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی پنجشیر کے تمام34 اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی میثم نذارے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میڈیا کو طالبان کے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پنجشیر پر قبضے کا طالبان کا دعوی درست نہیں، این آر ایف نے بہادری سے ان کے تمام حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.