انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سابق نائب صدر امر اللہ صالح افغانستان میں ہیں یا پھر کہیں اور…………؟ امر اللہ صالح بڑا سچ زبان پر لے آئے، سچ سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے

میں اپنے ملک افغانستان میں ہی ہوں اور ہم نے صورتحال کے حوالے سے بہت میٹنگز کی ہیں، صورتحال مشکل ہے
افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح اس وقت کہاں ہیں اپنے ملک میں ہیں یا پھر کہیں اور ہیں اس حوالے سے وہ بڑا سچ اپنی زبان پر لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ اطلاعات کہ میں ملک چھوڑ چکا ہوں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں ہوں اور ہم نے صورتحال کے حوالے سے بہت میٹنگز کی ہیں، صورتحال مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان اور ان کے القاعدہ اتحادیوں، خطے اور باہر سے موجود دہشت گرد گرہوں اور ہمیشہ کی طرح انھیں پاکستان کی پشت پناہی ہے کے حملوں کی زد میں ہیں۔ امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ ہم نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ہم مزاحمت کر رہے ہیں۔ مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی، دہشت گردی کے سامنے جھکے گی۔ یہ جاری رہے گی، مشکلات ہیں لیکن میں بھاگا نہیں ہوں ں فرار نہیں ہوا۔ سابق نائب صدر نے مزید کہا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت کچھ کہا جائے کہ میں زخمی ہوں یا فرار ہو گیا ہوں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.