انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان میں شرمناک شکست کے بعد امریکا کے یورپی اتحادی اس کا ساتھ چھوڑنے لگے، کیا امریکا یورپی اتحادیوں کا اعتماد بحال کر پائے گا؟

اختلافات کا یہ سلسلہ صدر ٹرمپ کے دور سے شروع ہوا تھا جوبائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے اچانک انخلا کے فیصلے سے مزید گہرے ہوگئے ہیں
افغانستان میں شرمناک شکست کے بعد امریکا کے یورپی اتحادی اس کا ساتھ چھوڑنے لگے، کیا امریکا یورپی اتحادیوں کا اعتماد بحال کر پائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان میں شرمناک شکست کے بعد امریکا کے یورپی اتحادی اس کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں یورپی یونین کے رکن کئی ممالک واشنگٹن کی پالیسیوں کوشکست کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں جبکہ کئی ممالک نے انخلاء کے وقت اتحادیوں کوان کے حال پر چھوڑکر امریکیوں کو نکالنے کے ترجیحی آپریشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اختلافات کا یہ سلسلہ صدر ٹرمپ کے دور سے شروع ہوا تھا جوبائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے اچانک انخلا کے فیصلے سے مزید گہرے ہوگئے ہیں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے کچھ یورپی راہنماں کو صدر جو بائیڈن سے منسلک اپنی توقعات پر نظر ثانی کرنی پڑ رہی ہے اب وہ ایک ایسے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس میں ان کا امریکہ پر انحصار نہ ہو۔

صدرٹرمپ کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک امریکی سیاست میں آنے والے اتارچڑھا پر نظررکھے ہوئے تھے ڈیموکریٹ صدرجوبائیڈن کی جیت پر یورپی یونین کا ماننا تھا کہ وہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور خصوصا امریکا اور یورپی یونین کے تعلقات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی تلافی کی جائے گی مگر ابھی تک امریکا کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بائیڈن انظامیہ کی جانب سے قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ اطلاعات کہ میں ملک چھوڑ چکا ہوں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں ہوں اور ہم نے صورتحال کے حوالے سے بہت میٹنگز کی ہیں، صورتحال مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان اور ان کے القاعدہ اتحادیوں، خطے اور باہر سے موجود دہشت گرد گرہوں اور ہمیشہ کی طرح انھیں پاکستان کی پشت پناہی ہے کے حملوں کی زد میں ہیں۔ امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ ہم نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ہم مزاحمت کر رہے ہیں۔ مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی، دہشت گردی کے سامنے جھکے گی۔ یہ جاری رہے گی، مشکلات ہیں لیکن میں بھاگا نہیں ہوں ں فرار نہیں ہوا۔ سابق نائب صدر نے مزید کہا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت کچھ کہا جائے کہ میں زخمی ہوں یا فرار ہو گیا ہوں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.