انٹرنیشنل

گنی میں فوجی بغاوت;صدر حراست میں،آئین معطل

مغربی افریقی ملک گنی میں فوجی بغاوت کی متضاد اطلاعات کے بعد فوج نے صدر ایلفا کونڈے کو حراست میں لینے اور آئین معطل کرنےکا اعلان کردیا۔

 سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ صدر ایلفا کونڈے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حکومت ختم کرکے ملکی آئین معطل کردیا گیا ہے اور ملک کے زمینی اور فضائی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گنی کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر کے گارڈز نے صدارتی محل پر اسپیشل فورسز کا حملہ ناکام بنا دیا ہے اور سکیورٹی فورسز امن و امان بحال کروا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.