انٹرنیشنل

معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو 7 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

سعدی قذافی پر2011ء میں ملک میں مظاہرے کرنیوالوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے جبکہ ان پر2005 میں فٹبال کوچ کو قتل کرنیکا بھی الزام تھا

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو7 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ لیبیا میں بغاوت کے بعد سعدی قذافی نائیجر فرار ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لیبیا کے حکام نے معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو رہائی کے فوری بعد جہاز کے ذریعے استنبول روانہ کردیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لیبیا میں 2011ء میں ہونے والی بغاوت کے بعد سعدی قذافی نائیجر فرار ہوگئے تھے تاہم انہیں 2014 میں وطن واپس لایا گیا اور طرابلس کی جیل میں قید کیا گیا تھا۔ سابق فٹبالر سعدی قذافی پرالزام تھا کہ وہ 2011 میں ملک میں مظاہرے کرنے والوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے جب کہ ان پر 2005 میں لیبیا کے فٹبال کوچ کو قتل کرنے کا بھی الزام تھا جس میں انہیں 2018 میں بری کیا گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سینئر قبائلی رہنماؤں اور لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد سعدی قذافی کی رہائی عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.