انٹرنیشنل

ایران کی پنجشیر پر حملہ کی مذمت، معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی تجویز

افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام اور افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کریں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ

ایران نے پنجشیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ معاملے کو تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ پنجشیر سے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں، پنجشیرپرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور وعدوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کا یکساں احترام کرنا چاہیے، پنجشیرکا معاملہ تمام افغان عمائدین کی موجودگی میں بات چیت سے حل کیا جائے۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ افغانوں کی نمائندہ حکومت کے قیام اور افغان عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ افغانستان کی تاریخ ہیکہ وہاں غیرملکی مداخلت کا نتیجہ ناکامی کے سوا کچھ نہیں نکلا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.