انٹرنیشنل

طالبان کو بڑا دھچکا، گوگل نے افغان حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

سابقہ افغان حکومت کے عہدیدار گوگل کی جی میل کے علاوہ مائیکروسافٹ کی ای میل سروس بھی استعمال کرتے تھے

گوگل نے طالبان کی جانب سے افغانستان پر کنٹرول کے بعد افغان حکومت کے متعدد ای میل (جی میل)اکاؤنٹس بلاک کرتے ہوئے طالبان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سیگذشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ وہ افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور افغان حکومت کے ای میل اکانٹس عارضی طور پر بلاک کرنے جارہا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے یہ اقدام حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، اس سے قبل افغان حکومت کا بائیومیٹرک نظام طالبان کے ہاتھ لگنے پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ طالبان اس کے ذریعے اپنے مخالفین کو ڈھونڈ کر نشانہ بناسکتے ہیں۔ امریکی حمایت یافتہ سابقہ افغان حکومت کے ایک متعلقہ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان سابقہ حکومت کے عہدیداران کے ای میل اکاؤنٹس تک رسائی چاہتے تھے اور انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میں اپنے محکمے کے سرورز کا ڈیٹا محفوظ کروں تاہم میں نے ایسا نہیں کیا اور اب تک چھپا ہوا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق سابقہ افغان حکومت کے عہدیدار گوگل کی جی میل کے علاوہ مائیکروسافٹ کی ای میل سروس بھی استعمال کرتے تھے تاہم مائیکروسافٹ نے ڈیٹا طالبان سے بچانے کے لیے کیا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی جب کہ مائیکروسافٹ نے بھی اس سوال پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.