انٹرنیشنل

طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا اظہار تشویش

امریکا نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان محکمہ خا رجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں، کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔ترجمان کے مطابق کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں، طالبان نے ابھی عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ان کے اقدامات سے پرکھیں گے جس میں ملک سے نکلنے کے خواہاں افغانوں کو انخلا کی اجازت بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہاں افغان شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.