انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

کیا ”دی سمپسنز“نے 2021ء میں ویکسین آنے کی بھی پیش گوئی کی تھی؟فیس بک کی جانب سے ایسا دعویٰ کر دیا گیا کہ دنیا بھر میں تھرتھرلی مچ گئی

سمپسنز کا ایک کردار ہاتھ میں کاغذ اٹھائے کھڑا ہے جس پر ویکسین کے بارے میں لکھا گیا ہے، یہ تصویر رواں برس اگست میں شیئر کی گئی ہے

کیا ”دی سمپسنز“نے 2021ء میں ویکسین آنے کی بھی پیش گوئی کی تھی؟فیس بک کی جانب سے ایسا دعویٰ کر دیا گیا کہ دنیا بھر میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز فیس بک پوسٹس میں ایک تصویر کئی بار شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارٹون میں کووڈ ویکسین کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔ مذکورہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سمپسنز کا ایک کردار ہاتھ میں کاغذ اٹھائے کھڑا ہے جس پر ویکسین کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ یہ تصویر رواں برس اگست میں شیئر کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا نے اپنے پروگرام کے تحت اس کی تحقیق کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کو جعلی قرار دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سمپسنز کی جس قسط کے منظر کو شیئر کیا جارہا ہے حقیقت میں اس میں کردار نے جو پرچی پکڑی ہوئی ہے اس میں لکھا ہے ہم سلمہ کا بچہ لیں گے جبکہ وائرل تصویر کو فوٹو شاپ کرکے پرچی پر لکھا گیا ہے کہ ویکسین اپنا کام دو سال کے اندر کرے گی جبکہ برابر میں 2021، 2022 اور 2023 لکھا ہے۔ جن لوگوں نے اس جعلی تصویر کو شیئر کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ سمپسنز نے پیش گوئی کردی تھی کہ ویکسین 2021 میں آئے گی اور 2023 میں اس کا اثر سامنے آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.