انٹرنیشنل

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کابل سے پہلی کمرشل پرواز روانہ

دوحہ ائیرپورٹ پہنچنے والی پرواز میں 113 مسافر سوار تھے جس میں کینیڈا، امریکا، یوکرین، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل تھے

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کابل سے پہلی کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچ گئی ہے، کمرشل پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر گئی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کابل سے روانہ ہونے والی قطر ائیر لائن کی پہلی کمرشل پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچی جس نے جمعرات کے روز حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل سے دوحہ ائیرپورٹ پہنچنے والی پرواز میں 113 مسافر سوار تھے جس میں کینیڈا، امریکا، یوکرین، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل تھے، ان مسافروں کو دوحہ کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے بعد انہیں عارضی طور پر دوحہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل اعلی قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہوچکا ہے، ائیرپورٹ 90 فیصد آپریشنز کے لیے تیار ہے تاہم اسے بتدریج کھولا جارہا ہے۔ قطری عہدیدار کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ کا مکمل آپریشنل ہونا افغانتسان کی تاریخ میں ایک تاریخی دن ہے، ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے مگر اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ائیرپورٹ جہازوں کی آمدورفت کے لیے بالکل فٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.