انٹرنیشنل

طالبان سے جھڑپ، دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنماء ہلاک

جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فاروق بنگلزئی پرالزام تھا کہ ننگرہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتا تھا

افغانستان کے صوبہ نمروز میں طالبان سے جھڑپ میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فاروق بنگلزئی مبینہ طورپر صوبہ نمروز کے ضلع زرنج میں افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ فاروق بنگلزئی پرالزام تھا کہ ننگرہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی نے کئی بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا، فاروق بنگلزئی نے بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اورپولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.