انٹرنیشنل

افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برادری، روس نے بھی بڑا اعلان کر دیا

تقریب حلف برداری میں سفارتی سطح کے حکام شرکت کریں گے،روس نے نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

افغانستان کی نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے حوالے سے روس نے بڑا اعلان کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔ اس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے والے روز حلف اٹھائے گی۔ اس حوالے سے روس کے ایوان بالا کے اسپیکر نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ افغانستان میں تقریب حلف برداری میں سفارتی سطح کے حکام شرکت کریں گے تاہم اب روس نے نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کے مطابق روس افغانستان میں نئی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.