انٹرنیشنل

ورثاء نے امر اللہ صالح کے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

طالبان نے گزشتہ روز روح اللہ کو ہلاک کیا اوران کی تدفین کی اجازت نہیں دے رہے

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح ہلاک ہوگئے اور ہلاکت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کو ہلاک کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز روح اللہ کو ہلاک کیا اوران کی تدفین کی اجازت نہیں دے رہے۔ دوسری جانب طالبان نے ان کے اہلخانہ کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ روح اللہ صالح کو پنجشیر کی لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح پنجشیر چلے گئے تھے اور طالبان کے خلاف مزاحمتی فورس کے قائدین میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.