انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

Remove term: یمن کے حوثی باغیوں کیخلاف جنگ کے دوران امریکا نے سعودی عرب کو بڑا دھچکا دیدیا، سعودیہ میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا یمن کے حوثی باغیوں کیخلاف جنگ کے دوران امریکا نے سعودی عرب کو بڑا دھچکا دیدیا، سعودیہ میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا

ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں سن دو ہزار انیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں

یمن کے حوثی باغیوں کیخلاف جنگ کے دوران امریکا نے سعودی عرب کو بڑا دھچکا دے دیا، سعودیہ میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے سعودی عرب میں تعینات اپنا انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام اور پیٹریاٹ بیٹریاں واپس بلوا لی ہیں۔ ریاض سے جنوب مشرق میں ستر میل دور واقع پرنس سلطان ایئر بیس میں سن دو ہزار انیس سے ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اسی فوجی اڈے پر یہ نظام نصب تھا۔ امریکا نے یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا ہے، جب سعودی عرب کو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خطرہ بدستور لاحق ہے۔ اس پیش رفت کو مشرق وسطی کے لیے امریکی عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے بھی طے شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا۔ عرب میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران اپنا طے شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.