انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم (اوّل) ملا عبدالغنی برادر کے قتل کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا، سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی

آپسی لڑائی میں ملا عبدالغنی برادر کے قتل کا دعوی کیا تھا تاہم اس کی تردید گزشتہ روز ہی عبوری نائب وزیراعظم نے تحریری بیان میں کردی تھی

افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم (اوّل) ملا عبدالغنی برادر کے قتل کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا، سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی صارفین نے ملا عبدالغنی برادر کے صدارتی محل میں آپسی لڑائی میں قتل کا دعوی کیا تھا تاہم اس کی تردید گزشتہ روز ہی عبوری نائب وزیراعظم نے تحریری بیان میں کردی تھی تاہم اب ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے موت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اپنے آڈیو پیغام میں ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھاکہ میرے زخمی یا موت کی خبریں بے بنیاد افواہ ہیں اور یہ خبریں دشمن کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں افغانستان میں موجود ہوں اور مختلف شہروں کے دورے پر ہوں۔ بعد ازاں طالبان کی جانب سے چند ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر قندھار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.