انٹرنیشنل

نائیجیریا میں مسلح افراد کا جیل پر حملہ، سینکڑوں قیدیوں کو رہا کروا لیا

جیل میں اس وقت 294 قیدی تھے جن میں سے 70 سزا یافتہ تھے اور باقی ٹرائل پر تھے: حکام

نائیجیریا میں مسلح افراد نے جیل پر حملے کرکے وہاں موجود سینکڑوں قیدیوں کو رہا کروا لیا ہے جبکہ اس دوران سکیورٹی گارڈز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حملہ آور وں نے جیل میں موجود 240 قیدیوں کو رہا کرالیا اور سب باآسانی فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق جیل میں اس وقت 294 قیدی تھے جن میں سے 70 سزا یافتہ تھے اور باقی ٹرائل پر تھے۔ حکام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ مفرور قیدیوں کو دوبارہ پکڑنے میں مدد کریں اور اس سے متعلق جسے بھی اطلاع ہو وہ مقامی حکام سے رابطہ کرے۔ حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے تاہم نائیجیریا میں مختلف جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو پہلے بھی جیلوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.