انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

اگر طالبان دہشت گرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشت گرد ہیں؟ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ارشد مدنی نے بڑا اعلان کر دیا

اگر وہاں (افغانستان میں)ہر شخص کو امن قائم کرکے دیا جاتا ہے اور ہر آدمی کا مال اور اس کی عزت و جان محفوظ ہے

اگر طالبان دہشت گرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشت گرد ہیں؟ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ارشد مدنی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اگر طالبان دہشتگرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے۔ مولانا ارشد مدنی کا کہناتھاکہ ہم طالبان کو جانتے ہی نہیں ہیں، وہ غلامی کو قبول نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی کو دہشت گرد نہیں کہتے اور ہم طالبان کو بھی دہشت گرد نہیں سمجھتے۔ مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ اگر طالبان اس بنیاد پر کہ وہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد ہو رہے ہیں، اس کا نام دہشت گردی ہے تو جواہر لعل نہرو بھی دہشت گرد تھے، گاندھی بھی دہشت گرد تھے، ابو الکلام آزاد بھی دہشت گرد تھے، یہ کیا بات ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر وہاں (افغانستان میں)ہر شخص کو امن قائم کرکے دیا جاتا ہے اور ہر آدمی کا مال اور اس کی عزت و جان محفوظ ہے، اقلیت اور اکثریت کیلئے دو پیمانے نہیں ہیں ایک ہی پیمانہ ہے تو ہم کہیں گے یہ بہترین حکومت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.