انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ، نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بناکر سسرال کا سارا زیور اور نقدی لے کر اڑن چھو

شرط کے مطابق لڑکی کی راجو سے شادی اسی وقت کی جائے گی جب وہ لڑکی کے گھروالوں کو 80 ہزار بھارتی روپے ادا کریں گے

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ، نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بناکر سسرال کا سارا زیور اور نقدی لے کر اڑن چھو ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بناکر سسرال کا سارا زیور اور نقدی لے اڑی۔ راجو نامی شخص کی شادی کسی تیسرے شخص کے توسط سے گزشتہ ماہ طے کی گئی تھی،شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے راجو کے اہل خانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی راجو سے شادی اسی وقت کی جائے گی جب وہ لڑکی کے گھروالوں کو 80 ہزار بھارتی روپے ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق راجو کے گھر والوں کو بھی کافی عرصے سے لڑکی نہیں مل رہی تھی لہٰذا وہ اس شرط پر راضی ہوگئے، بعد ازاں دونوں کی شادی بخوبی انجام پاگئی۔ شادی کے موقع پر دلہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے،کپڑے، زیوارت اور بہت سے تحائف کا بھی انتظام کیا گیا، رخصتی کے بعد راجو نئی نویلی دلہن کو اپنے گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔ اس دوران ایک بس اسٹینڈ پر پہنچ کر نوبیاہتا دلہن نے راجو سے کہا کہ وہ پیاسی ہے راجو انہیں پانی کی بوتل لادے، راجو جب بیوی کے لیے پانی کی بوتل لے کر سیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی نئی نویلی بیوی تمام تحفے تحائف اور نقدی لے کر فرار ہوگئی چکی ہے۔ بعد ازاں راجو کی جانب سے دلہن اور اس کے اہل خانہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.