انٹرنیشنل

روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے سیلف آئیسولیشن اختیار کرلی

کورونا سے متاثرہ افراد میں ایک شخص ان کے انتہائی قریب تھا اور وہ گذشتہ دنوں دیگر متاثرہ افراد سے بھی رابطے میں رہا تھا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے عملے میں شامل متعدد افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد خود ساختہ تنہائی (سیلف آئیسولیشن) اختیار کرلی۔

انٹرنیشنل کے مطابق پیوٹن نے منگل کو ایک سرکاری میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران کہا کہ ان کے عملے میں شامل متعدد افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ آئیسولیشن اختیار کر رہے ہیں۔ پیوٹن کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد میں ایک شخص ان کے انتہائی قریب تھا اور وہ گذشتہ دنوں دیگر متاثرہ افراد سے بھی رابطے میں رہا تھا۔ اس حوالے سے روسی صدارتی آفس کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وہ وائرس کا شکار نہیں ہوئے، انہوں نے احتیاطی طور پر خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہے۔ خیال رہے کہ 68 سالہ پیوٹن کورونا کی روسی ویکسین سپوتنک V کی دوخوراکیں بھی لگواچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.