انٹرنیشنل

یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کو واحد آپشن قرار دیدیا

افغانستان میں بحران ابھی ختم نہیں ہوا، اب ہمارے پاس کسی بھی واقعے پر اثر انداز ہونے کے لیے کوئی موقع نہیں: جوزف بورل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے افغانستان میں طالبان سے بات چیت کو واحد آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا کہ افغانستان میں طالبان سے بات چیت کے سوا یورپ کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں سفارتی موجودگی کے لیے برسلز کو یورپی حکومتوں کے ساتھ تعاون درکار ہوگا۔ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بحران ابھی ختم نہیں ہوا، اب ہمارے پاس کسی بھی واقعے پر اثر انداز ہونے کے لیے کوئی موقع نہیں، سوائے طالبان کے ساتھ رابطے کے اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں مگر ہم انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ موجودہ حالات میں انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنا مکمل عجیب ہو مگر ہمیں اس حوالے سے مطالبہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.