انٹرنیشنل

شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جاپان نے اشتعال انگیزی قرار دیدیا

اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے،خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے

شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا ہے جس کے بعد جاپان نے اس کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے اعلیٰ ملٹری حکام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کی تصدیق جاپان کے وزیراعظم کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے واقعہ کو "اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.