انٹرنیشنل

ایران نے افغانستان کیلئے کمرشل پروازیں بحال کر دیں

15 ستمبر کو ایران کی نجی ائیرلائن ماہان ائیر کی مسافر پرواز نے افغان دارالحکومت کابل اور ایرانی شہر مشہد کے درمیان پرواز کا آغاز کیا

ایران نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے ایک ماہ بعد 15 ستمبر کو افغانستان کے لیے اپنی کمرشل پروازیں بحال کردی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 15 ستمبر کو ایران کی نجی ائیرلائن ماہان ائیر کی مسافر پرواز نے افغان دارالحکومت کابل اور ایرانی شہر مشہد کے درمیان پرواز کا آغاز کیا اور پرواز پہلے مشہد سے مسافروں کو لے کر کابل پہنچی جس کے بعد پرواز اسی روز واپس مشہد روانہ ہوئی۔ ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 15 اگست کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اگلے ہی روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازیں نہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کی ماہان ائیرلائن ملک کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے جو کابل اور مشہد کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلاتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.