انٹرنیشنل

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، وزیر خارجہ کو بھی کھڈے لائن لگا دیا گیا

ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں جبکہ دوسری طرف ان تبدیلیوں کی زد میں وزیر خارجہ بھی آگئے ہیں اور ان کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب سے وزارت خارجہ لیکر انہیں وزیر برائے انصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تعلیم کے وزیرگیوِن ولیمسن، وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ اور ہاسنگ کے وزیر رابرٹ جینرک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس آفس کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.