انٹرنیشنل

مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کا معاملہ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے بڑا اعلان کر دیا

مسجد نبویؐمیں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے

سعودی وزارت حج عمرہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں فرض نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں تاہم سلام پیش کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہناہے کہ مسجد نبویؐمیں آنے والوں کے لئے ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔ وزارت کے مطابق مسجد میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں تاہم سلام پیش کرنے اور روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐمیں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر اسٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے، جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں یا کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پھر وہ پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہیں ایسے افراد کو مسجد نبویؐمیں نماز کی اجازت ہوتی ہے اور ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.