انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگا اور سب سے زیادہ سستا پٹرول کس ملک میں ہے؟ انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

وینزویلا میں اس وقت پیٹرول تقریبا 3 روپے 36 پیسے فی لیٹر (پاکستانی روپے میں) جبکہ سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ہے

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگا اور سب سے زیادہ سستا پٹرول کس ملک میں ہے؟ انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ سمجھتے ہیں دنیا میں سب سے سستا پیٹرول کسی خلیجی ریاست میں ہے تو آپ غلط ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے سستا پیٹرول براعظم جنوبی امریکا کے ملک وینز ویلا میں ہے۔ وینزویلا میں اس وقت پیٹرول تقریبا 3 روپے 36 پیسے فی لیٹر (پاکستانی روپے میں) فروخت ہو رہا ہے۔ وینزویلا تیل و گیس کی دولت سے مالا مال ہے اس لیے وہاں پیٹرول اس قدر سستا ہے۔ وینزویلا کے بعد سب سے سستا پیٹرول پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں ہے۔ جہاں پیٹرول کی قیمت 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ شام تیسرے نمبر ہے جہاں پیٹرول 38روپے 79 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں آپ کو ایک لیٹر پیٹرول کی خریداری کے لیے 426 پاکستانی روپے ادا کرنا ہوتے ہیں۔ اس کے بعد یورپی ملک نیدرلینڈز ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت (پاکستانی روپے میں)367روپے 24 پیسے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.