انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے بھارتی اینکر کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑ گئی، سرینا ہوٹل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا، جھوٹ بے نقاب

اینکر ارنب گوسوامی نہ کہا کہ میں اپنے ذرائع سے یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ پانچویں منزل پر قیام پذیر پاکستانی افواج کے افسران نے کھانے کیلئے کیا منگوایا

پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے بھارتی اینکر کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑ گئی، سرینا ہوٹل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا، جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے قابل بھروسہ ذرائع سے بار بار دعویٰ کیا کہ کابل کے سرینا ہوٹل کا پانچواں فلور پاک فوج کے افسران کے پاس ہے۔ بھارت میں سنسنی خیز اور پاکستان مخالف سمجھے جانے والے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی نہ صرف آن سکرین جھوٹ بولتے رہے بلکہ یہ بھی کہتے رہے کہ میں اپنے ذرائع سے یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ پانچویں منزل پر قیام پذیر پاکستانی افواج کے افسران نے کھانے کیلئے کیا منگوایا۔

ارنب گوسوامی کے اس دعوے ”پاک فوج کے افسران بظاہر پنج شیر میں مزاحمتی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں طالبان کی مدد کے لیے کابل کے لگژری سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر قیام پذیر ہیں“کی پاکستانی مہمان نے نفی کر دی۔ پروگرام میں شریک پاکستانی مہمان عبد الصمد یعقوب نے اینکر کے ذرائع کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں سرینا ہوٹل کی صرف 2 منزلیں ہیں وہاں کوئی تیسری، چوتھی یا پانچویں منزل نہیں۔ سوشل میڈیا پر ری پبلک ٹی وی کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ارناب گوسوامی اور پاکستان مخالف سمجھے جانے والے بھارتی میجر جنرل (ر)گگن دیپ بخشی بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.